13 جنوری 2014 - 20:30
برازیل میں پر تشدد واقعات، ۱۲ افراد ہلاک

برازیل کے شہر کیمپیناس میں پر تشدد واقعات میں بارہ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے

ابنا: برازیل کے شہر کیمپیناس میں پر تشدد واقعات میں بارہ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جبکہ مشتعل مظاہرین متعدد بسوں کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق پولیس حکام کا کہنا تھا کہ برازیل کے شہر کیمپیناس میں تشدد واقعات کا آغاز ایک پولیس اہلکار کی ہلاکت کے بعد ہوا جب پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کے لئے مختلف لوگوں سے پوچھ گچھ کی کوشس کی گئی، 20 سے زائد افراد پر مشتمل ڈنڈا بردار مشتعل افراد نے بس ٹرمینل پر دھاوا بول دیا جہاں انہوں نے 3 بسوں کو آگ لگادی اور 7بسوں کو شدید تقصان پہنچا۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ گاڑیوں پر سوار شرپسند عناصر نے شہر کے مختلف علاقوں میں اندھا دھند فائرنگ کی جس کی وجہ سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی تاہم یہ تحقیقات کے بغیر یہ نہیں بتایا جا سکتا کہ ان سب ہلاکتوں کا تعلق ایک ہی کیس سے ہے یا نہیں۔ پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲